بلاول بھٹو اور آصف زرداری میں اختلافات کی خبریں، پیپلزپارٹی کا موقف آگیا

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں اختلافات سے متعلق مؤقف پیش کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے مابین اختلافات کی تردید کر دی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں میں اختلافات کی خبریں بے بنیا دہیں۔ بلاول بھٹو شیڈول کے مطابق دبئی گئے ہیں، دورہ خیبر پختونخوا کے بعد طے شدہ پروگرام تھا جس کے تحت بلاول دبئی روانہ ہوئے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو آج اچانک دبئی روانہ ہو گئے تھے، وہ نجی طیارے سے دبئی گئے۔ بلاول کی اس طرح دبئی روانگی سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری اور بلاول کے مابین اختلافات کی تردید سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close