اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین عمران خان اور اُن کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کا مقدمہ درخواست گزار نے واپس لے لیا ہے۔۔۔۔۔ آج جمعہ کے روز مقدمے کے مدعی محمد حنیف کی جانب سے کیس کی جلد سماعت کی درخواست اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں ہوئی۔۔۔۔سینیئر سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدر کے ہمراہ پیش ہوئے۔۔۔۔تحریری حکم کے مطابق جلد سماعت کے درخواست سنے جانے کے دوران مقدمے کے مدعی کے وکیل نے بتایا کہ تکنیکی بنیادوں پر کیس واپس لینے کی درخواست دائر کی ہے۔۔۔۔۔
وکیل نے بتایا کہ کیس کی سماعت 25 نومبر کو مقرر ہے تاہم تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔۔۔۔درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں