لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، عام انتخابات کے لیے امیدوار فائنل کرنے کے لیے تمام ڈویژن لیول پر کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیئے۔چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار نے کوآرڈی نیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، امیدواروں کے چنا کا عمل ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے چنا میں پارٹی کے ونگز کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں