لاہور (پی این آئی) لاہور ڈویژن سے پی ٹی آئی کا صفایا، تحریک انصاف کی مزاحمت کی سیاست سے مایوس ہو کر بڑے بڑے امیدواروں نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے دو امیدوار اور ٹکٹ ہولڈر عبدالکریم خان پی پی 148 اور خالد گھرکی پی پی 150، شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے نائب صدر اور ایم پی اے کے امیدوار ملک محمد اقبال، ننکانہ صاحب سے پی ٹی آئی کے این اے 111 اور پی پی 132 کے مضبوط امیدوار طارق محمود باجوہ اور قصور سے پی ٹی آئی کے این اے 131 کے امیدوار ندیم ہارون نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں جو کہ پی ٹی آئی میں رہ کر نہیں قائم رکھی جا سکتی، لہذا انہوں نے پی ٹی آئی کو مستقل طور پر خیر آباد کہہ دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں