عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

میانوالی (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نیازی پر امانت میں خیانت کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میانوالی میں عمران خان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ مقدمہ تھانہ سٹی میانوالی میں سعید اللہ خان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ عمران خان کے کہنے پر سابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان نے 50 لاکھ روپے کی امانت کے طور پر رکھوائی گئی رقم نمل یونیورسٹی میں بطور عطیہ جمع کرائی۔ 2016 میں اس کا میانوالی کے شہری عبدالکریم کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کو حل کروانےکے لیے سابق ممبر قومی اسمبلی امجد علی خان کے پاس گئے جنہوں نے میرے 50 لاکھ روپے بطور سیکیورٹی اور امانت اپنے پاس رکھوا لیے جو بعد میں مجھے واپس کرنے کی بجائے عمران خان کے ایما پر نمل یونیورسٹی میں جمع کرا دئیے گئے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کے تفتیش شروع کر دی۔ یہاں واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی تحریک انصاف کے سابق ایم این اے امجد علی خان نے خصوصی عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کر دیا جس پر اسے میانوالی پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔

سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی سے تحریک انصاف کے سابق ایم این اے امجد علی خان نے خصوصی عدالت سرگودھا میں پیش ہو کر سرنڈر کر دیا جس کو میانوالی پولیس نے گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ سرنڈر کرتے ہوئے امجد علی خان نے کہا گیا کہ ریاست ماں جیسی ہے اور اس کا کام انصاف دینا ہے اس لئے مجھے عدالت سے انصاف کی پوری توقع ہے امجد علی خان کا کہنا تھا کہ درج جھوٹے مقدمات کا سامنا عدالت سے کروں گااور قانونی راستہ اختیار کر کے ہی انصاف حاصل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ محب وطن پاکستانی یوں کسی شرانگیزی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close