سابق سینیٹر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)ممتاز سیاسی شخصیت سابق سینیٹر وقار احمد خان بھی پاکستان مسلم لیگ ن کو پیارے ہوگئے۔پاکستان مسلم لیگ ن میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، ممتاز سیاسی شخصیت سابق سینیٹر وقار احمد خان نے مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا،

وقار احمد خان بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، وقار احمد خان پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور وفاقی وزیر رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close