لاہور (پی این آئی) چلاس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
چلاس میں زلزلے کے سبب لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور قرآنی آیات کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 36 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں