اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تضحیک سے اجتناب کریں گی جبکہ اجتماعات، پولنگ اسٹیشن کے اطراف ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کی اجازت نہیں ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار الیکشن میں ایک کروڑ روپے تک اخراجات کر سکیں گے، صوبائی اسمبلی کے امیدوار 40لاکھ روپے سے زائد اخراجات نہیں کرسکیں گے۔مخالف امیدوار کو دستبردار ہونے کیلئے لالچ یا رشوت دینا جرم تصور ہوگا، نظریہ پاکستان، ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف بات نہیں کی جاسکتی۔سیاسی جماعتوں کو جنرل نشستوں پر 5فیصد خواتین کوٹہ پر عمل کرنا ہوگا۔ پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا، پولنگ کے دن تشدد کی ترغیب سے سختی سے اجتناب کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں