چوہدری پرویزالٰہی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) اینٹی کرپشن عدالت نے محمد خان بھٹی کو بطور پرنسپل سیکرٹری بھرتی کرنے کے مقدمے میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کےوکیل نے موقف اختیارکیا کہ پرویزالٰہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ان سے مزید تفتیش درکار نہیں، عدالت ضمانت بعدازگرفتاری پر رہا کرنے کا حکم دے۔پراسیکیوشن نے چودھری پرویزالہیٰ کی د رخواست ضمانت کی مخالفت کی اور استدعا کی کہ پرویزالٰہی کی ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پرویزالہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت مسترد کردی۔خیال رہے کہ پرویز الہیٰ پر محمدخان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکرٹری غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close