اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔۔ عدالت عالیہ نے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔۔لاہور جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔۔۔۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے 2 روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے، نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے۔۔۔۔

تحریری حکم میں کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات اسموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close