جھنگ، سابق منتخب نمائندوں پر سرعام تشدد، گاڑی سے نکال کر کپڑے پھاڑ دیئے گئے

جھنگ (پی این آئی) 6 افراد نے سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔۔۔۔۔ پنجاب پولیس کے مطابق جھنگ میں فیصل آباد ریلوے پھاٹک کے قریب بنگلہ مراد والا کے رہائشی سابق چیئرمین یونین کونسل مہر افضل بھروانہ کو دو موٹرسائیکلوں پر سوار 6 افراد نے گاڑی سے نکال کر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے بھی پھاڑ دیے۔۔۔۔۔

مقدمہ درج کرانے والے مدعی کے مطابق ملزمان 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور کارڈز بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔۔۔۔بتایا گیا ہے کہ پولیس نے تھانہ کوتوالی میں 6 نامعلوم افراد کے خلاف ڈکیتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close