ملک میں ایک ہی دن میں دوسری مرتبہ شدید زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس

گلگت (پی این آئی) ایک ہی دن میں ملک میں دوسری مرتبہ زلزلہ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شام کو گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ تاہم تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس سے قبل آج ہی کے دن صبح کے وقت سوات ریجن میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 207 کلو میٹر تھی اور اس زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں