پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹیں گر گئیں، الیکشن سے پہلے بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور (پی این آئی) پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ گئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں عاصمہ عالمگیر نے کہا کہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے، ان پالیسیوں کی وجہ سے آج خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی چھٹے نمبر پر آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کےعہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، مشاورت جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close