کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی جانب سے ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا قرار دینے پر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اورسندھ اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پی پی رہنما کو بھرپو جواب دیا ہے۔۔۔ اس سے پہلےپیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے ایم کیو ایم کو کراچی کی سیاست کا مردہ گھوڑا اور اتحاد کا بھکاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ن لیگ کے ساتھ بانی ایم کیو ایم کی بھی منتیں کر رہی ہے کہ وہ الیکشن کا بائیکاٹ نہ کریں تاکہ ان کی کچھ عزت رہ جائے۔۔۔
پیپلز پارٹی رہنما سعید غنی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر خواجہ اظہار الحسن نے نیو کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کچھ لوگ ایم کیو ایم کو مردہ گھوڑا قرار دے رہے ہیں، وہ بھول گئے کہ وہ لوگ اسی مردہ گھوڑے پر سوار ہو کر وزیر خارجہ بنے تھے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں