ریحام خان کی چوتھی شادی کیلئے رشتوں کی لائن لگ گئی، دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کی گردش کرتی خبروں کے بعد انہیں چوتھی بار شادی کے لیے رشتے موصول ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ۔

مذکورہ ویڈیو پیغام میں انہوں نے انکشاف کیا کہ طلاق سے متعلق افواہوں کے بعد چوتھی بار شادی کے لیے رشتے آنے لگے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرزا بلال کے موبائل فون پر پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں ان سے مدد طلب کی گئی ہے۔ویڈیو میں ریحام خان اور مرزا بلال نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ پیغام بیھجنے والے مرزا بلال سے ان(ریحام)کا نمبر اور رشتے کے لیے مدد مانگ رہے ہیں اور جواب نہ دینے پر انہیں سیڈ (افسوس کا اظہار کرنے والی)ایموجی بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں ریحام خان اور ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھی۔بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر کے ان تمام افواہوں کی تردید کر دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close