بشریٰ بی بی کو گرفتار کیاجائے گا یا نہیں، لطیف کھوسہ نےواضع کر دیا

لاہور(پی این آئی)بشریٰ بی بی کو گرفتار کیاجائے گا یا نہیں، لطیف کھوسہ نےواضع کر دیا،راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نیب کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں، نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمیں بشریٰ بی بی مطلوب نہیں ہیں۔ سینئر سیاسی رہنما اور معروف وکیل سردار لطیف کھوسہ کا اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری مانگی ہوئی ہے۔

نیب کی جانب سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی تاہم مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا قبول نہیں ہو گی۔ عدالت نے نیب کو پہلے ہی عمران خان سے تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے، وہ پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے اگر چیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہوئے ہیں تو اس پر بحث ہو گی۔ نیب نے کہا ہے کہ کیس میں ہمیں بشریٰ بی بی مطلوب نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن سکینڈل کیس میں ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close