آئی ایم ایف نمائندوں کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین مین پی ٹی آئی سے ملاقات کا معاملہ زیر بحث آ گیا

لاہور(آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے یورپی یونین اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نمائندگان کی ملاقاتوں کے دعوی پر جیل حکام کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، اڈیالہ جیل میں چیئرمین مین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایسی کسی ملاقات کا کوئی سوال نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل میں الگ الگ جگہ رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے پرویز الہی کی بھی اڈیالہ جیل میں کوئی ملاقات ہوئی نہ رابطہ ہوا۔ترجمان جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور وکلا کے سوا کسی کی ملاقات نہیں ہوئی، فیملی اور وکلا سے ملاقاتوں کا باقاعدہ ریکارڈ بنایا جاتا ہے، اڈیالہ جیل کی سکیورٹی کیلئے 300 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے انسپکٹر جنرل (آئی جی)آفس میں نگرانی بھی کی جاتی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close