فرح گوگی سے لاتعلقی کا اظہار، پی ٹی آئی نے سخت سزا کی حمایت کر دی

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے فرح گوگی سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کرپشن کی ہے تو انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔۔۔۔ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جمہوریت بحران کا شکار کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے چند قریبی لوگ میرے خلاف مقدمات بنانے والوں میں شامل تھے، مجھ پر مقدمات بنانے والا ایک وعدہ معاف گواہ بن گیا اور دوسرا ملک چھوڑ کر بھاگ گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close