سابق ایم این اے علی وزیر گرفتار

اسلام آباد(پی این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق ایم این اے علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق علی وزیر کو کوئٹہ سے آتے ہوئے درہ زندہ کے قریب گرفتار کیا گیا ، علی وزیر پر اداروں کے خلاف تقاریر اور نقص امن کے مقدمات درج ہیں۔ علی وزیر پر ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں