اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالا جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں۔ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالا جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں۔
آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں