عمران ریاض صحافت میں واپس آئیں گے یا نہیں؟ اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) وکیل میاں علی اشفاق نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان آئندہ مہینوں میں صحافت میں واپس آئیں گے۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ریاض خان کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”عمران ریاض کو واپس آئے 5ہفتے ہو چکے ہیں۔

ایک پرائیویٹ میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جو ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔“انہوں نے کہا کہ ”ان پانچ ہفتوں میں عمران ریاض کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ انہیں باقاعدگی سے ’سپیچ تھراپی‘ دی جا رہی ہے اور ان کے بولنے کی صلاحیت 40سے 50فیصد بہتر ہو چکی ہے۔ امید ہے کہ وہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں اپنی صحافتی ذمہ داری نبھانے نظر آئیں گے۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close