نگران وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کو درپیش تمام مسائل سے ہم فوج کو آگاہ رکھتے ہیں، ہمارے فوج کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمیں جہاں بھی لگتا ہے کہ فوج کے ادارے سے مشاورت درکار ہے تو ہمارا ان کے ساتھ مضبوط رابطہ رہتا ہے۔ ہمیں فوج کے ادارے سے ہمیشہ مخلص مشورہ ملتا ہے۔ اور نہ صرف مشورہ فوج پالیسی کے نفاذ میں بھی حکومت کی بھرپور معاونت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع حکومتی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے کی گئی، کئی بار بہت سے ادارے یہ محسوس کرتے ہیں یا سیاسی نظم و نسق کو لگتا ہے کہ کسی فرد کو ملکی سکیورٹی کے فائدے کیلئے یا پھر کسی اور وجہ سے اپنا کام جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور ادارے کو ایسا کرنے کی صوابدید حاصل ہے، اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ بہت سے معاملات سے نمٹنے کیلئے فوج سے عمل درآمد میں تعاون ملتا ہے۔ بھارت سے تعلقات معمول پر تب آئیں گے جب مسئلہ کشمیر حل ہو گا۔ پاکستان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close