کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو ۔۔۔۔ خورشید شاہ نے خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا تھا وزیراعظم ہاؤس آج بھی ان کے ہاتھ میں ہے جن کے ہاتھ میں پہلے تھا۔۔۔۔۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے کہ وہ الگ الگ الیکشن لڑیں یا اتحاد کر کے لیکن کسی کو زور زبردستی لایا گیا تو حکومت نہیں چلے گی، سلیکشن ہوئی تو ملک کا فائدہ نہیں نقصان ہو گا۔۔۔۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا جیل جانے سے سیاستدانوں کا قد بڑھ جاتا ہے، نواز شریف چار دن جیل چلے جاتے تو ان کا قد بڑھ جاتا۔۔۔۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا ترقی کے دعوے کرنے والوں نے موٹرویز بنانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ اگر کسی کو زبردستی اقتدار میں لایا گیا تو اس سے ملک کا نقصان ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close