کون کہاں سے وزیر اعظم ہو گا؟ سینئر لیڈر نے اگلے وزیر اعظم کا نام بتا دیا

لاہور( آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کون کہاں سے وزیر اعظم ہو لیکن ہم تو نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھ رہے ہیں ،پاکستان کے مفاد کی خاطر یہ سوچ بن رہی ہے کہ ایک بار پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے ، نواز شریف نے اپنی تقریر میں واضح کہا تھاکہ سب کو مل جل کر چلنا پڑے گا ، سیاسی اتحاد ہوتے رہتے ہیں ۔

ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں چند روز قبل بلوچستان گیا تھا اور اب پھر جا رہا ہوں ، پارٹی قائد نواز شریف بھی وہاں تشریف لے جائیں گے ، متحدہ قومی موومنٹ کا وفد ملا ہے اور بھی لوگ ملنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے مفاد کے لئے ہم اکٹھے ہوں گے ، کب ہوں گے کیسے ہوں گے یہ وقت بتائے گا ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کوئی شرائط نہیں رکھیں ، ابھی شرائط والی کوئی بات ہی نہیں ، الیکشن کے بعد حالات بتائیں گے کہ پی ڈی ایم طرز کی حکومت بنے گی یا نہیں ،ہم تمام جماعتوں سے رابطے کریں گے ، میرا ہر کسی سے رابطہ اور تعلق ہے او رہر ایک سے رابطہ ہوتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے مفاد کی خاطر جو ہو سکا کریں گے ، سوچ یہی بن رہی ہے کہ ایک بار پاکستان کو مشکلات سے نکال لیں ۔انہوںنے کہا کہ جو عدالتیں غیر جانبدار نہیں تھیں ان کے بارے میں سب بات کرتے رہے ہیں، جسٹس(ر) ثاقب نثار اکیلے کافی نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close