آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ہاتھ ملائے جانے کا امکان

کراچی (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل صالح حیات نے آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ہاتھ ملائے جانے کا امکان ظاہر کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مخلوط حکومت ملک کی قیادت کرے گی، ہماری جماعت اور مسلم لیگ نکے ہاتھ ملائے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے اس بات سے اتفاق کا اظہار کیا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی زیر قیادت حکومت کی زیادہ تر جماعتیں ایک مخلوط حکومت تشکیل دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال میں صوبے میں ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے اور وقت کم ہے‘۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پارٹی کی پوزیشن کو بچانے کے لیے اقدامات کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی کے لیے پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں دوبارہ حاصل کرنا مشکل ہے، کیونکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کو وہاں بھرپور حمایت حاصل ہے۔

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے باوجود پی پی پی رہنما کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی شیڈول جاری کرنا چاہیے تھا کیونکہ پارٹیوں کو مہم چلانے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گرینڈ الائنس ان کی پارٹی کی پوزیشن کو متاثر نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی کے میئر مرتضیٰ وہاب کو کراچی میں بڑا چیلنج درپیش ہوگا کیونکہ شہر اپنے مسائل حل کرنے والے لیڈروں کا مطالبہ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close