بدبخت نوجوان نے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا

سرگودھا(پی این آئی) بدبخت نوجوان نے رقم اجاڑنے سے منع کرنے پر فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ غنڈی پائی خیل کے ڈیرہ کندو خیلانوالہ میں بدبخت نوجوان عصمت اللہ خان نے رقم اجاڑنے سے منع کرنے پر

اچانک جھگڑا میں فائرنگ کر کے اپنی ماں اور بہن کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا جس کے بارے معلوم ہوا کہ پینشن کی کاپی لیکر رقم گھر لانے کی بجائے اجاڑنا چاہتا تھا اور کسی مقدمہ میں چند روز قبل رہا ہو کر گھر واپس آیا تھا۔پولیس نے مقتولہ ماں بیٹی کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close