گیس تو مہنگی ہوگی، کوئی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی نہیں دے سکتا،مصدق ملک کا حیران کن انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں۔ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھی ہیں، کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کرسکتا اس لیے گیس تو مہنگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بھی کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں، فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے اور پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close