الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی لگا دی

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھرتیوں سے روک دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکرٹری قومی اسمبلی کو ایک خط ارسال کیا گیا جس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قانون کے مطابق آزادانہ،شفاف و دیانتداری سے انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ ذاری ہے اور یہ کہ بدعنوانی پر مبنی اقدامات آرٹیکل 218(3) کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں ۔خط میں لکھا گیا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہر قسم کی بھرتیوں کے عمل پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے تاکہ ان بھرتیوں کا انتخابات کے انعقاد میں کوئی اثرنہ پڑے ،چونکہ اسپیکر قومی اسمبلی ماضی کے تمام انتخابات میں ہمیشہ امیدوار رہے ہیں اور امکان ہے کہ آنیوالےاسپیکراسمبلی کے بھی امیدوار ہونگےلہٰذا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کوئی بھرتی نہ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close