نگران وزیر داخلہ نے کن بڑی سیاسی جماعتوں سے رابطے کا اعتراف کر لیا؟

اسلام آباد (آئی این پی )نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے ، تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں، ہمارے لیے کوئی پسندیدہ جماعت نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جے یو آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دوستوں سے رابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیلئے گنجائش کم ہونی چاہیے۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی معاونت ہماری ذمہ داری ہے اسے پورا کریں گے۔ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے انکا احترام کرتے ہیں۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جتنی ٹرانسفر پوسٹنگ نے کہا کہ ہم نے پورا کیا۔ ابھی بھی جو الیکشن کمیشن کے احکامات ہیں پورے کریں گے۔ موجودہ آئی جی اسلام آباد پولیس بہترین کام کر رہے ہیں۔ نگرا ن وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ میری خواہش ہے یہی آئی جی کام کرتے رہیں، لیکن حکم ہے تو ماننا پڑے گا۔ ریکارڈ دیکھ لیں جتنا موجودہ آئی جی اسلام آباد نے کام کیا اتنا کسی نے نہیں کیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یقینا آنے والا آئی جی بھی کام کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close