12 نومبر کو امریکن سفارتخانے کے سامنے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (آئی این پی )چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ 12 نومبر کو امریکن سفارتخانے کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاج کریں گے۔چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی نے کہا تھا کہ اسرائیل کینسر کا ٹیومر ہے، انہوں نے فرمایا تھا کہ اسرائیل مستقبل میں نہیں ہو گا، فلسطین کا مستقبل ہے، اسرائیل جلد مٹ جائے گا کیونکہ جس کی بنیاد میں ظلم ہو اس کا مٹنا لازم ہے۔علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ جماعت اسلامی کے دوستوں کو احتجاج نہیں کرنے دیا گیا،

ان کا سٹیج اکھاڑ دیا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر جگہ فلسطین کے لئے احتجاج کیا جانا چاہئے، ساری دنیا میں امریکا کے سفارتخانوں کے سامنے مظاہرے ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارہ نومبر کو امریکن سفارتخانہ کے سامنے جائیں گے، بارہ نومبر کو بھرپور احتجاج ہو گا، فلسطین کے مظلوم ثابت قدم ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close