انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ہے یا نہیں ؟ترجمان الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن کہا ہے کہ انتخابات ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، انتخابات کے انعقاد سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں۔اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، حلقہ بندیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ترجمان کے مطابق حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ (آج) جمعہ کو مکمل ہو جائے گا، الیکشن کمیشن 30 اور31 اکتوبر سے اعتراضات پر سماعت شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ 30نومبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی اور حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلوں میں کسی قسم کا ابہام نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close