یاسمین راشد کا نواز شریف کو بڑا چیلنج

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کو الیکشن لڑنے کا چلینج دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے نواز شریف کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اتنے بہادر ہیں تومیرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہیں۔ ان کو الیکشن کے لیے باہر سے لایا گیا ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ جس نے الیکشن لڑنا ہو وہ باہر ہو۔

انہوں نے کہا کہ کہ یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے۔ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ ہمارے کیسز کا چالان 3،4 ماہ سے آج تک نہیں آیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں 6 ماہ سے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ یہ ہم سے پریس کانفرنس کروانا چاہ رہے ہیں۔ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنا ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے۔ جن کیسز میں گرفتار کیا گیا اس وقت میں گھر پر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close