تحریک انصاف کی مزید تین اہم وکٹیں گر گئیں

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کا سلسلہ جاری ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا۔

تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس,سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد کا تحریک انصاف سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔عندلیب عباس ,سعدیہ سہیل رانا ,سمیرا احمد نے آج آج استحکام پاکستام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔عندلیب عباس نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب نے ماضی کو بھول کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمیں عام آدمیوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔اس وقت پاکستان کے حالات بےبسی کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنما 9 مئی کے واقعات کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔دو روز قبل استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے پارٹی کے سینئر رہنما عون چوہدری، فرخ حبیب اور فواد چوہدری نے ملاقاتیں کیں، عون چوہدری نے نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کردی ہے، پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب کو پارٹی میں اہم عہدہ دئیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا، فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد عون چوہدری نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کی وضاحت پیش کردی ہے، وہ نواز شریف سے ذاتی حیثیت میں ملنے گئے تھے۔عون چوہدری نے کہا کہ وہ شہباز شریف کابینہ کا ڈیڑھ سال حصہ رہے ہیں، سیاست سے ہٹ کر بھی انسانی رشتے ہوتے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری دوبارہ متحرک ہو گئے ۔فواد چودھری اور فرخ حبیب کی ملاقات کے دوران عون چودھری بھی شریک تھے۔ آئی پی پی رہنمائوں کی ملاقاتوں میں آئندہ کے سیاسی لائحہ اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close