عمران خان کی محبت ختم؟ نعیم بخاری نے عمران خان کا کوئی کیس نہ لینے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) معروف قانون دان نعیم بخاری نے موجودہ صورتحال میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کیس کیوں نہیں لیا، معروف دان نے خود ہی وجہ بتایا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نعیم بخاری احاطہ عدالت میں موجود ہیں، اس دوران موجود شخص سوال کرتا ہے کہ عمران خان کا کوئی کیس نہیں،محبت کم ہو گئی ہے یا کچھ اور؟
اس پر معروف قانون دان کہتے ہیں کہ عمران خان سے محبت بڑھ گئی ہے،لیکن میں نے کوئی کیس نہیں لیا،نعیم بخاری کا کہناتھا کہ پہلے بھی ہم نے کوئی پیسے نہیں لئے تھے، اب میرے بچوں کی شادی ہونے والی ہے،میرا خیال ہے اب مجھے پیسے کما لینے چاہئیں۔

نعیم بخاری کا مزید کہناتھا کہ عمران خان سے عشق ہمارا وہی ہے، عزت وہی ہے اور احترام وہی ہے، کوئی فرق نہیں پڑا۔

close