نواز شریف کو بھرپور پروٹوکول، پیشی کے لیے عدالت نے وقت مقرر کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی پیشی کے لیے وقت مقرر کر دیا ہے۔۔۔۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کو پیشی کے لیے ایک سے ڈیڑھ بجے کا وقت دے دیا ہے۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ دیگر معمول کے کیس سن لیں پھر ہمیں وقت دیا جائے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج توشہ خانہ ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔۔۔۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے احتساب عدالت کا کمرہ مکمل خالی کرا لیا ہے، عملے نے کمرۂ عدالت کی سرچنگ اور سیکیورٹی چیکنگ کی۔۔۔۔۔نواز شریف کی پیشی کے پیشِ نظر جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں