نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی عمران خان کے نقشِ قدم پر چل نکلے

لاہور (پی این آئی ) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی منظوری دے دی۔

محسن نقوی نے مناواں ہسپتال کا دورہ کیا اور کینسر ہسپتال کے لیے مجوزہ اراضی اور ہسپتال کی عمارت کا معائنہ کیا۔اُنہوں نے کینسر ہسپتال کا ڈیزائن اور دیگر امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کی۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت مناواں ہسپتال کے کمیٹی روم میں اجلاس بھی ہوا جہاں اُنہوں نے مناواں ہسپتال کو کینسر ہسپتال میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔اُنہوں نے کہا کہ یہ 14 کروڑ عوام کا صوبہ ہے جہاں کینسر کا ایک بھی جدید سرکاری ہسپتال نہیں ہے۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کے لیے مشینری اور آلات خریدنے کی بھی پلاننگ کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں