اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے معیشت سے متعلق خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ایک سال کے مشکل وقت کے بعد ملکی معیشت بہتری کے اشارے دینے لگی ہے۔

سٹیٹ بینک نےمالی سال 2023ء کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستانی معیشت کو مالی سال 2023ء میں مختلف چیلنجز درپیش تھے، معاشی حالات مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی سے خراب ہو رہے تھے، سیلاب، 9ویں ریویو کی تاخیر اور مقامی بے یقینی کے حالات نے مالی سال 2023ء میں حالات مزید خراب کیے، عالمی مالیاتی حالات کی سختی نے بھی مالی سال 2023ء میں حالات خراب کیے تاہم ایک سال کی سختی کے بعد پاکستانی معیشت بہتری کے اشارے دینے لگی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی 3 ارب ڈالر کی اسٹینڈ بائی سہولت تک رسائی رہی، عالمی معاشی منظرنامہ بھی بہتر ہوا ہے، مالی سال 2024ء کا مالی خسارہ جی ڈی پی کے 7 سے 8 فیصد رہے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آئندہ برس میں جی ڈی پی کے 0.5 سے 1.5 فیصد رہے گا۔

close