حفاظتی ضمانت کی مہلت ختم، نواز شریف آج کس عدالت میں سرنڈر کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف آج اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کریں گے۔۔۔۔لندن سے چار سال کی خود ساختہ جلا وطنی کے خاتمے کے بعد پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی آج تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔۔۔۔ نواز شریف کے وکیلوں کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر عدالت نے نواز شریف کو آج تک گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔۔۔۔۔ سماعت کے دوران نیب نے نواز شریف کو حفاظتی ضمانت ملنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔۔۔۔۔نواز شریف کی نیب ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواستوں پر بھی آج سماعت ہو گی۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواستوں پر سماعت کریں گے۔۔۔۔۔ نواز شریف اپنے وکیلوں کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close