جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں یا نہیں؟ علی زیدی نے اپنی سیاسی وابستگی سے متعلق وضاحت کر دی

کراچی(پی این آئی)تحریک انصاف کے سابق رہنما علی زیدی نے کہاہے کہ 28مئی 2023کو جیکب آباد جیل سےسیاست سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

28مئی 2023سے آج تک غیرسیاسی ہوں۔ علی زیدی نےکہاکہ کل میں نے آئی پی پی میں شامل چند دوستوں کیلئے محسوس کیا،دنیا نے عون چودھری کو ایک سزا یافتہ مفرور کا استقبال کرتے دیکھا، دنیا نے جہانگیر ترین کا ہیلی کاپٹر جلسہ تک پہنچانے کیلئے استعمال ہوتے دیکھا۔ ان کا کہناتھا کہ میری رائے میں آئی پی پی کا ن لیگ کی بی ٹیم بننا ہمیشہ سے مقدر تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close