استحکام پاکستان پارٹی کا عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی )استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کی مسلم لیگ(ن)کے قائد نوازشریف سے ایئر پورٹ پر ملاقات کے بعد پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔عون چوہدری کے نواز شریف سے لاہور ایئرپورٹ پر ملنے پر استحکام پاکستان پارٹی کا موقف سامنے آگیا۔ترجمان آئی پی پی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی، عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close