صحت کارڈ پر علاج کروانے والوں کیلئے خوشخبری آگئی

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہذا اسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں