نواز شریف کی وطن واپسی، فواد چوہدری نے کیا کہہ دیا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے 4 سال بعد وطن واپسی اختیار کرنے والے سابق وزیراعظم نوازشریف پر تنقید کی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی عوام کو موقع ملا تو نواز شریف کو شکست ہو گی۔سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ جمہوریت کی بجائے مجلس شوریٰ جیسے نظام سے مستفید ہوئے ہیں۔ اب بھی وہ اس وقت ہی واپس آئے ہیں جب الیکشن میں عوام غیر متعلق (Irrelevant) ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جو حالات ہیں ان میں مجلس شوریٰ بنا کر نواز شریف آ جائیں ، جب بھی عوام کو موقع ملا نواز شریف کو شکست ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close