رانا ثنااللہ نے گریبان میں جھانکنے اور شرم کرنے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لندن پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ، ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ۔ رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہیں ، نواز شریف نے ہمیشہ معاملات سلجھانے کی کوشش کی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا کہ لندن پلان کی باتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے، پی ٹی آئی والوں کواپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ چکنا چور ہوگئیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نواز شریف عوام کو بحران سے نکالیں گے۔ 21 اکتوبر کوپورے ملک کی نمائندگی ہوگی۔ اگر کوئی نواز شریف اور ن لیگ جیسا ہے تو سامنے آجائے۔نواز شریف رواداری اور عزت کے ساتھ پیش ہوتے ہیں۔ نواز شریف نے کبھی معاملات کوبگاڑنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ الیکشن کی تاریخ حلقہ بندیوں سے پہلے کیسے آسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں