سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں کمی کر دی گئی

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کی نگران کابینہ کے اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس میں نظر ثانی سے متعلق پیش کردہ ایجنڈا پوائنٹ پر کابینہ نے ٹیکس کی وصولی کو رائج الوقت شرح سے ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ نگران کابینہ نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے پولیس اسٹیشن کے قیام کی منظوری دی۔۔۔۔ صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی بالائی حد 43 سے کم کرکے 35 سال مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا ۔۔۔۔۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہونے والے نگران کابینہ کے جلاس میں غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔۔۔۔ کابینہ نے سیل ٹیکس آن سروسز سے متعلق امور نمٹانے کے لیے کیسکو اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں