نواز شریف کی واپسی سے قبل ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور(پی این آئی) نواز شریف کی واپسی سے قبل ن لیگ کو بڑی خوشخبری مل گئی۔۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کو مینار پاکستان پر 21اکتوبر کو جلسے کی اجازت مل گئی۔

 

 

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے (ن) لیگ کو جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیاگیا،(ن) لیگ سٹیج کی سیکیورٹی اور خواتین کیلئے مناسب بندوبست کی ذمہ دار ہوگی،(ن) لیگ انتظامیہ پولیس اور ٹریفک پلان کیلئے فوکل پرسن تعینات کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مینار پاکستان کے اطراف ٹینٹ لگائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں