سائفر کیس میں جیل ٹرائل، فیصلے کی تاریخ دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔۔۔۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔۔۔۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ کل سنائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close