عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق، الیکشن کمیشن نے آج اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(آئی این پی)عام انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے (آج)بدھ کو اجلاس طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت کرے گا، سیاسی جماعتوں کے نمائندے مجوزہ ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں گے، الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کے زیر صدارت اجلاس (آج)بدھ کو2 بجے ہو گا، الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو دعوت نامے ارسال کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close