چیئرمین پی ٹی آئی سے بشری بی بی کی ملاقات، کیا گفتگو ہوئی؟ بشریٰ بی بی کے ساتھ کون تھا؟

راولپنڈی(آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی سے بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت دریافت کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔حکام اڈیالہ جیل کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بشری بی بی کے ساتھ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ہمراہ تھی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

جیل حکام نے مزید بتایا کہ بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں بھی خیریت پوچھتی رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close