ملک بھر میں کارروائیاں، نیب نے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی)نیب نے ملک بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے لئے انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو نے بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران کی بھرتی کیلئے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا۔نیب نے کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرنے کیلئے قومی احتساب بیورو انٹیلی جنس ماہرین کی خدمات حاصل کرے گا۔

بریگیڈیئر سطح کے ریٹائرڈ افسران ہیڈ کوارٹر میں بھرتی کئے جائیں گینیب نے انٹیلی جنس ایکسپرٹس کی بھرتی کے لئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ریجنل بیوروز میں جونیئر انٹیلی جنس ایکسپرٹ بھرتی کئے جائیں گینیب راولپنڈی،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ،سکھر اور ملتان میں بھرتیاں ہوں گی۔نیب کا انٹیلی جنس ونگ ملک بھر میں کارروائیاں کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں