اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کسی گارنٹی یا ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی پر ضمانت کا عمل بھی ہو جائے گا، آج تک اس ملک میں کس کو حفاظتی ضمانت نہیں ملی، میں نے حفاظتی ضمانت لینے سے انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی حقیقی ویلیو 250 روپے ہے، ستمبر 2022 میں کہا تھا کہ ڈالر ریٹ 200 سے کم ہونا چاہیے، ڈالر کو 250 روپے کے قریب آنا چاہئے، کوئی وجہ نہیں کہ ڈالر کی قیمت واپس اوپر جائے، انٹر بینک سسٹم اور ایکسچینج کمپنیاں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ہمارے دور میں بھی ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ایکشن لیا گیا تھا۔سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کو دوبارہ معاشی قوت بنا کر جی ٹونٹی میں شامل کرنا ہے، مہنگائی کے خاتمے اور عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ہمت کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں